13 اپریل، 2018، 6:32 AM

دہشت گردی کے خلاف ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے

دہشت گردی کے خلاف ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم انتہائی کٹھن وقت سے گزر چکے ہیں لیکن دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم انتہائی کٹھن وقت سے گزر چکے ہیں لیکن دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ " آئی ایس پی آر" کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خیبر پختونخواہ کے عمائدین نے ملاقات کی جن میں سینیٹرز، ایم این ایز، تاجر، وکلاء اور اساتذہ بھی شامل تھے۔

پاکستانی فوج کے سربراہ  نے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور سکیورٹی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اور عوام نے ملکر دہشت گردوں کو شکست دی ہے لیکن ابھی دہشت گردوں کے خلاف بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

News ID 1880013

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha